منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے صدر مملکت کی طرف سے ارشد ندیم کو 15کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے قومی ہیرو اولمپئن چمپئن ارشد ندیم کو 15کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اور زیادہ محنت کریں گے اور پیرس اولمپک کے بعد عالمی ریکارڈ بھی بنائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ صورت حال میں آصف علی زرداری ہی قوم کو متحد کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کی وجہ سے یہ حکومت چل رہی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری واحد شخصیت ہیں جو ملک کو درپیش مسائل پر سب کو جوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے دوچار ہے۔ عوام کے لیے سب سے بڑی مشکل بجلی کے بل ہیں اور جب بل آتا ہے تو غریب آدمی روتا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے تاکہ ملک معاشی طور مضبوط ہو اور ترقی کی منازل طے کرے۔گورنر پنجاب نے بین الاقوامی سطح پر تقریری و مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں کاکردگی دکھانے پر اسما فاطمہ کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…