منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

عمران خان جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب

datetime 13  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا’ سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ آرمی چیف اور وزیراعظم فوری انکوائری کروائیں کہ کون تھا جس نے عوامی نمائندوں کے ساتھ ظلم کیا۔

میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہوں گا کہ اس واقعہ کی انکوائری کروائیں۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے ان کے چیپٹر بند کردئیے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں۔ ان کو کل یا پرسوں رہا ہوجانا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمے میں کوئی کردار نہیں۔ عمران خان جتنی دیرجیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپ کو ادائیگکی ہو جاتی ہے۔ میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…