بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل وائی فائی موڈیم پر 11 فیصد ڈیوٹی عائد

datetime 21  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) کراچی نے ”موڈیمز” کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح جاری کی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور کی غلط تشریح کے باعث ”موبائل وائی فائی موڈیم” کی درآمد پر کسٹم قانون کے غیر قانونی اطلاق کی وجہ سے درآمد کنندگان کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے۔

اس معاملے کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور نے پاکستان کسٹمز ٹیرف کے مطابق مناسب درجہ بندی کے تعین کے لیے ”وائی فائی/ایم آئی فائی ڈیوائسز” کی درجہ بندی کا معاملہ درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا دیا۔یہ معاملہ کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے اٹھایا اور ٹربیونل نے کیس کو کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا دیا جس نے باغور جائزہ لیا اور فیصلہ دیا کہ 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…