لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقے سبزہ زارمیں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نیرائیڈ بک کرنے والی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ سبزہ زار کراچی پلی کے قریب پیش آیا،جہاں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے دو خواتین کو رائیڈ پوری ہونے پرگھر اتارا، خواتین کے اترتے ہی مبینہ طور پر ان کے پیچھے گھر کے اندر داخل ہوا، ملزم نے ایک خاتون کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،گاڑی کے نمبر کی نشاندہی خاتون نے کی،ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔