لاہور(این این آئی) نواب ٹاؤن میں پب جی گیم کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی یحییٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا، گزشتہ روز اس نے والد کی پستول اٹھائی اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا۔پولیس نے بتایا کہ گیم کھیلتے ہوئے اچانک پستول چل جانے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہارگیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔