کابل (این این آئی) افغان صوبہ قندوز میں طالبان نے حکمت عملی بدل لی۔ نئے جنگی حربے اختیار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کے بعد موٹرسائیکلوں پر رہائشی علاقوں میں فرار ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام گورنر حماداللہ دانش نے میڈیا کو بتایا انہوں نے پالیسی بدل لی۔ اب وہ براہ راست جھڑپوں سے کتراتے ہیں۔ ان کا مقصد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ ادھر جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا پولیس ہیڈکوارٹرز اور گورنر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کر لیا۔ مقامی حکام نے دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب رہائشی علاقے میں 10 گھنٹے کی طویل جھڑپ میں 3 طالبان مارے، 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ طالبان نے کہا کابل میں انٹیلی جنس سنٹر پر خودکش حملہ کیا ہے۔ 2016ء کے بعد بھی امریکہ کو افغانستان میں فوج رکھنے پر غور کرنا چاہئے تاکہ طالبان کے حملے روکے جائیں۔ سکیورٹی صورتحال کے سبب پہلے پلان پر نظرثانی کرنا پڑ سکتی ہے۔ اب 9800 امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔ 2015ء کے آخر تک انکی تعداد نصف کر دی جائیگی۔ قندوز میں حملے سے قبل ہماری کمانڈوز افغان فوجیوں کو مشاورت اور تربیت دے رہے تھے۔ امریکی کمانڈر جان کیمبل نے سینٹ کی آرمڈ کمیٹی کے سامنے بیان دیتے اعتراف کیا قندوز ہسپتال پر بمباری غلطی تھی۔ انکوائری کر رہے ہیں آئندہ کسی بھی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا جائیگا۔ ادھر امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے اوباما نے 2016ء کے بعد بھی افغانستان میں 5 ہزار امریکی فوجی تعینات رکھنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا۔ قندوز کے ہسپتال پر امریکی بمباری سے پیدا صورتحال بھی امریکہ کیلئے جنگ ہنسائی کا سبب بنی ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کیمبل نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں طالبان کو اسلحہ اور فنڈز دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا مؤقف بھی یہی رہا ہے کہ اشرف غنی حکومت پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتی ہے ایسے میں ایران سے طالبان کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان جنگجو داعش کا حصہ بن رہے ہیں۔
قندوز،طالبان نے حملہ کرو اوربھاگ جاﺅ کی حکمت عملی اختیارکرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
-
ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک
-
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی
-
ٹریفک حادثے کے بعد کار سوار نے نوجوان کو گولیاں مار دیں
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
بھارتی اداکار و پروڈیوسر دل کے دورے کے سبب 47برس کی عمر میں چل بسے



















































