جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے

datetime 29  جولائی  2024 |

پیرس (این این آئی)پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے 21ـ28 جولائی 2024 کو ایران کے شہر اصفہان میں منعقدہ 54 ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیتے لئے۔ترجمان کے مطابق نکسر کالج کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور گرامر اسکول کے حذیفہ التمش، دی سائنس اسکول اسلام آباد کے محمد سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے جبکہ صدیق پبلک اسکول اینڈ کالج راولپنڈی کے محمد سعد بلال نے پاکستان کے لیے آنریبل مینشن حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم نے اسٹیم کیرئیر پروگرام کی سرپرستی میں اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔فزکس ٹیم کو پیاس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر امان الرحمان نے تربیت دی اور مقابلے کی قیادت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان اور ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں تربیت حاصل کرنے والے چاروں ٹیم ممبران کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…