اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لیبیا میں شدت پسندوں کا آئل ٹرمینل پر حملہ،22 فوجی ہلاک

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بن غازی۔۔۔۔ لیبیا میں شدت پسندوں کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے آئل ٹرمینل السدرہ پورٹ پر قبضے کے لئے کئے جانے والے حملے میں 22 فوجی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی الفجر ملیشیا کے شدت پسندوں نے بن غازی کے السدرہ اور راس لانوف پورٹ پر قبضے کے لئے سمندر کے راستے بوٹس کی مدد سے راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ لیبین حکام کا کہنا ہے کہ الفجر ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں میں سرت میں 18 فوجی ہلاک ہوئے جب کہ 4 فوجی السدرہ پورٹ پر ہلاک ہوئے۔لیبیا کے ایک فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ الفجر ملیشیا کے شدت پسند نے بن غازی میں ہفتر اور حکومت کی حامی افواج کی بہت سی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے انھیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ شدت پسند جنوب وسطی بن غازی میں اللیتھی کے بہت بڑے حصے پر اپنا قبضہ قائم کر چکے ہیں اور انھوں نے حکومت کی حمایت کرنے والے 45 افراد کے گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ الفجر ملیشیا کے شدت پسندوں نے حملے میں 6 افراد کو ذبح اور 14 کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ دوسری جانب طرابلس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلوں میں الفجر ملیشیا کے 3 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2013 میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے باعث لیبیا کی تیل کی پیداوار میں 3 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ کمی واقع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…