اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

میں نے انقلابی جماعت بنائی ہے، سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں،جواد احمد

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی ہپ ہاپ میوزک کے نامور گلوکار، موسیقار و سیاسی رہنما جواد احمد نے کہا ہے کہ میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، میرے بعد میرے جیسا کوئی بندہ عوام کو نہیں ملے گا۔یاد رہے کہ جواد احمد ماضی میں اپنے سریلے اور ہپ ہاپ گانوں جبکہ حال میں بانی? پی ٹی آئی کے سخت ناقد کے طور پر خوب شہرت رکھتے ہیں۔سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کو ایک انٹرویو دیا ہے۔گلوکار نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ مشہور بھی ہیں اور اْنہیں کروڑوں لوگ جانتے ہیں، وہ انقلابی بھی ہیں اور ایک سیاسی جماعت بھی بنا چکے ہیں لہٰذا اس عوام کے پاکستان وہ حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔

جواد احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئی سلیبرٹی سیاسی جماعت نہیں بناتا ہے، میں ایک واحد سلیبرٹی ہیں کہ جس نے سیاسی جماعت بنائی ہے، سیاسی جماعت بنانے کے لیے اپنی عزت بازار میں لانی پڑتی ہے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انقلابی جماعت بنائی ہے، سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہے، پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگ آپ کو برا بھلا بھی کہتے ہیں۔جواد احمد نے کہا ہے کہ میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا، میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں۔گلوگار جواد احمد کا مزید کہنا ہے کہ اس ملک کو اشرافیہ لوٹ کر کھا جائے گا، جب ملک اس صورتحال پر پہنچے گا تو عمران خان بھی اپنی جائیدادیں بیچ کر بیرونِ ملک فرار ہو جائے گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…