بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

datetime 23  جون‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے اصل نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کردیا۔گزشتہ ماہ کے آخر میں فیروز خان کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں، اس خبر نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی تہلکہ مچا دیا تھا۔مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اداکار نے دْعا نامی لڑکی سے شادی کی ہے اور وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔اب فیروز خان نے خود اپنی دوسری اہلیہ کا اصل نام بتا دیا ہے، اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی۔فیروز خان نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو جمعے کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں چند ہیش ٹیگز کا بھی استعمال بھی کیا جن میں اْن کی دوسری اہلیہ کے نام کا ہیش ٹیگ بھی شامل تھا۔ہیش ٹیگ کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات (سائیکالوجسٹ) ہیں۔اداکار کے انسٹاگرام ہینڈل کی فالوونگ لِسٹ میں بھی اْن کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کا اکاؤنٹ موجود ہے لیکن اْنہوں نے اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور رواں ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…