بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چار بیویوں کے چھوڑ جانے پر پانچویں شادی کی، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لیجنڈری گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے پہلی بار اپنی شادیوں اور نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پہلی چار بیویاں چھوڑ گئیں تو انہیں پانچویں شادی کرنی پڑی۔عطااللہ خان عیسی خیلوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار اپنی شادیوں، محبتوں اور اولاد کے حوالے سے کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے چار بچے ہیں۔گلوکار نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپنے تعلقات اور رشتے پر بھی کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق ایک ہی برادری اور خاندان سے ہے، وہ ایک ہی علاقے کے مکین ہیں، عمران خان کے ساتھ دیرینہ تعلقات رہے ہیں، دونوں کے درمیان اچھے روابط رہے ہیں۔

لیجنڈری گلوکار نے شادیوں اور محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پہلی بار اپنی شادیوں پر بات کی، تاہم اس باوجود انہوں نے مکمل وضاحت نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ جہاں شادی ہو، وہاں محبت بھی ہو، ہمارے سماج میں محبت کے بغیر بھی شادیاں ہوتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیاکہ انہیں متعدد بار محبت ہوئی، تاہم انہوں نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ ان کے بڑے بیٹے سانول امریکا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کی کمپنی میں ملازمت کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ان کے مطابق ان کی بڑی صاحبزادی لاریب اسپین میں رہتی ہیں اور وہ متعدد ہولی وڈ فلموں میں افیکٹس کا کام کر چکی ہیں اور ان کی فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بیٹے بلاول برطانیہ میں رہتے ہیں اور وہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فاطمہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زیر تعلیم ہیں اور میٹرک کرنے کے بعد وہ بھی بیرون ملک جائیں گی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے بچے ان سے زیادہ تعلیم یافتہ اور بہتر ہیں جبکہ ان کے بیٹے سانول میں ان سے زیادہ پروفیشنل گلوکار کی خصوصیات ہیں۔شادیوں کے سوال پر انہوں نے مختصر بتایا کہ پہلی تین شادیوں کے بعد انہوں نے چوتھی شادی کی تاہم چاروں بیویوں کے چھوڑ جانے کے بعد انہوں نے پانچویں شادی کی۔اگرچہ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ انہیں پہلی چاروں بیویاں چھوڑ گئی تھیں جس وجہ سے انہوں نے پانچویں شادی کی لیکن انہوں نے بیویوں کے چھوڑ جانے کا سبب نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ ان کی طلاقیں ہو چکی ہیں یا نہیں؟گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے بچے کون سی بیویوں سے ہیں، تاہم بتایا کہ پہلی چاروں بیویوں نے انہیں کہا کہ ان کا وقت ان کے ساتھ نہیں گزر رہا، اس لیے وہ چلی گئیں اور انہوں نے پانچویں شادی کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…