ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی خبروں پر شتروگھن کا ردعمل

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ماضی کے نامور فلم اسٹار شتروگھن سنہا نے بیٹی و بالی وڈ اداکارہ سوناکشی کے شادی کے فیصلے پر فیملی میں اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو ممبئی میں شادی کرنے والی ہیں تاہم اس کی تفصیلات اب تک معلوم نہیں ہو سکیں۔اسے میں میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ سوناکشی سنہا کے والدین بیٹی کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور انہوں نے بالی وڈ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر UNFOLLOW کر دیا ہے۔

سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن نے حالیہ انٹرویو میں ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں شادی میں ضرور شرکت کروں گا، مجھے کیوں شرکت نہیں کرنا چاہیے اور میں کیوں شریک نہیں ہوں گا؟شتروگھن نے انٹرویو میں مزید کہا کہ سوناکشی اور ظہیر کو ایک ساتھ زندگی گزارنی ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں، بیٹی کی خوشی میری خوشی ہے۔نامور اداکار کا کہنا تھا کہ سوناکشی اپنی زندگی میں مرضی کے فیصلے لینے میں آزاد ہے، شادی کی تیاریوں کے فیصلے بھی اس کے ہاتھ میں ہیں۔انٹرویو میں شتروگھن سنہا کی باتوں سے اس بات کی تصدیق ہو سکتی ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا پر سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ کسی حد تک درست ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…