نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کی مبارکباد پر ردعمل دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ آپ کے پیغام کو سراہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔