اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں آٹھ مبینہ شدت پسند ہلاک

datetime 26  دسمبر‬‮  2014 |
میران شاہ۔۔۔۔۔پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں آٹھ مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملے جمعے کی صبح پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع تحصیل شوال میں ہوئے۔مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈرون طیارے نے کنڈ اور منگوتری کے علاقوں میں میزائلوں سے دو مکانات کو نشانہ بنایا۔
کنڈ میں ہونے والے حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پنجابی طالبان تھے۔اہلکار کے مطابق منگوتری میں جس مکان کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا اس سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جو کہ ازبک بتائے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ شوال کے علاقے میں غیر ملکی شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔یہ رواں ہفتے میں دوسرا موقع ہے کہ شمالی وزیرستان کو ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔اس سے قبل طالبان کی جانب سے پشاور میں سکول پر حملے کے بعد 20 دسمبر کو دتہ خیل کے علاقے لواڑہ منڈی میں ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوبی اور شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی طرف سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر 21 حملے کیے جا چکے ہیں جن میں درجنوں شدت پسند مارے گئے ہیں۔ان 21 حملوں سے صرف دو حملے جنوبی وزیرستان، جبکہ 19 شمالی وزیرستان میں کیے گئے ہیں۔
امریکہ ڈرون حملوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان ان پر احتجاج کرتا رہا ہے۔پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ضربِ عضب کے نام سے چھ ماہ سے فوجی آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔
حال ہی میں پشاور میں طالبان کے حملے میں 144 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 20 نکات پر مشتمل ایک قومی لائحہ عمل کی منظوری بھی دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…