اسلام آباد(این این آئی)کرغزستان سے 2 پروازوں سے مزید 347طلبا اسلام آباد پہنچ گئے۔کرغزستان سے مجموعمی طور پر اب تک 5پروازوں پر اسلام آباد پہنچنے والے طلبا کی تعداد 810ہو گئی ہے۔ائیر پورٹ پر والدین اور رشتے داروں نے طلبہ کا خیر مقدم کیا جبکہ واپس آنے والوں نے خود پر ہونے والے مظالم بیان کیے اور پاکستانی سفارتخانے کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے۔انہوں نے بتایاکہ کرغزستان میں پاکستانی ورکر بھی محصور ہیں ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کرغزستان میں پھنسے 95بلوچ طلبہ کی ہنگامی واپسی کا حکم دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ہوائی جہاز طلب کرلیا۔