جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

چیف جسٹس پاکستان نے قیمتی قلم باب کعبہ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا

datetime 20  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی قلم باب کعبہ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری شیخ محمد بن کریم عیسیٰ کی جانب سے قیمتی قلم کا تحفہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری نے قیمتی قلم کا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوانے کے لیے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملنے والا قلم کا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت دیدی۔ یاد رہے کہ رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری شیخ محمد بن کریم عیسیٰ نے 8 اپریل 2024 کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو قیمتی تحفہ بھی پیش کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…