پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پر حملہ، ویڈیو وائرل

datetime 16  مئی‬‮  2024
ماہرہ خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر فیسٹول کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حال ہی میں ماہرہ خان بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں۔

اس فیسٹول کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اسٹیج پر فلمساز وجاہت رو?ف کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہوتی ہیں۔اسی دوران شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی جاتی ہے تو اداکارہ بولتے بولتے رْک جاتی ہیں اور پھر چونکتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتی ہیں۔ماہرہ خان اپنی تقریر روکتی ہیں اور پھر شائقین سے شکوہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اْن کی طرف نامعلوم چیزیں پھینکی جارہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد، جب شائقین نے ماہرہ خان سے اْن کی کسی بھی فلم کا مشہور ڈائیلاگ سْنانے کے لیے اصرار کیا تو اداکارہ نے صاف انکار کردیا۔بعدازاں، ماہرہ خان نے اپنی تقریر کے اختتام پر اپنے مداحوں کے لیے اپنی سْپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا ڈائیلاگ ‘وے مولیا’ بول کر سب کو خوش کردیا۔واضح رہے کہ شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر پھینکی گئی چیز نظر نہیں آئی لیکن ویڈیو میں اس کی آواز سْنی جاسکتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…