منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

میری والدہ میری مقروض ہیں، احد رضا میر

datetime 14  مئی‬‮  2024 |
احد رضا میر

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو اپنی مقروض قرار دے دیا۔12 مئی کو دْنیا بھر میں ‘مدرز ڈے’ منایا گیا، اس موقع پر عام لوگوں سے لیکر معروف شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ماؤں کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔ان شخصیات میں احد رضا میر بھی شامل ہیں جنہوں نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے لیے دلچسپ پیغام جاری کیا جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔احد رضا میر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار ہنس رہے ہیں جبکہ اْن کی والدہ حیرانی سے اْنہیں دیکھ رہی ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بغیر ماں نہیں بن سکتی تھیں، میں نے اس دْنیا میں آکر آپ کو ماں کا عظیم رشتہ دیا لہٰذا آپ میری مقروض ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ میں اپنی یہ پوسٹ تمام بیٹوں کے نام کرتا ہوں، ہم بھی ‘سنز ڈے’ کے مستحق ہیں۔احد رضا میر نے دْنیا کے تمام بیٹوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جاؤ اپنی ماؤں سے کہو وہ تمہارے بغیر ماں نہیں ہیں۔آخر میں اْنہوں نے کہا کہ دْنیا بھر کی حیرت انگیز ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو اور خاص کر میری والدہ کو یہ دن مبارک ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…