بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔گزشتہ روز 12 مئی کو پاکستان نے فخر زمان اور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی،یہ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں،انہوں نے کل 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 45 میچز میں فتح حاصل کی۔

اس کے علاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اس سے قبل یوگانڈا کے برائن مسابا کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے کل 56 میچز میں 44 میں کامبابی حاصل کی۔بعدازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ بھی دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر اسٹار بالر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…