پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

datetime 1  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ دبنگ ہیرو سلمان خان اور بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان مشترکہ فلم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔تینوں خانز اگرچہ الگ الگ فلموں میں مختصر کرداروں یا مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن تینوں کی کوئی بھی مشترکہ فلم آج تک سامنے نہیں آ سکی۔بولی وڈ خانز کو انڈسٹری میں 25 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں بھگوان کا درجہ بھی حاصل ہے اور ان کی فلمیں نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔

کئی سال سے افواہیں ہیں کہ تینوں خانز جلد ہی کسی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس حوالے سے تینوں خانز نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔اب پہلی بار عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مشترکہ فلم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ عامر خان نے نیٹ فلیکس پر چلنے والے کپل شرما شو میں شرکت کی اور ان سے وہیں بولی وڈ خانز کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔عامر خان نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تصدیق کی کہ وہ اور باقی دونوں خانز مشترکہ طور پر فلم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ابھی وہ اسکرپٹ اور کرداروں کے حوالے سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو کہا کہ ہم تینوں کو انڈسٹری میں کئی سال ہوگئے اور ہمارے کروڑوں مداح ہمیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایک ساتھ کام نہیں کریں گے تو یہ مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔عامر خان نے مزید کہا کہ ان کے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے دوستانہ تعلقات ہیں اور سلمان بھائی انہیں کپڑے بھی تحفے میں دیتے رہتے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ تینوں خانز ایک ہی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔عامر خان کی جانب سے پہلی بار کپل شرما کے شو میں جانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں اور شائقین نے اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ بالآخر وہ کئی سال بعد ایک ساتھ تینوں خانز کو دیکھیں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…