جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

datetime 29  اپریل‬‮  2024
Aroob Jatoi Viral Video
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یوٹیوبر و وی لاگر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں۔یوٹیوب پر یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اہلیہ کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے صارفین کو آگاہ کیا کہ انٹرنیٹ پر عروب جتوئی کی جعلی ویڈیو گردش کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوسری ویڈیو پر عروب جتوئی کا چہرہ نصب کیا گیا ہے جس سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔یوٹیوبر نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں اس حوالے سے دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں، لیکن انہوں نے کبھی ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔اس موقع پر عروب جتوئی نے بتایاکہ ڈیپ فیک ویڈیو کے وائرل ہونے سے مجھے ذہنی اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے ،نہیں چاہتی کوئی دوسرا بھی اسی اذیت سے گزرے، اس لئے جعلی ویڈیو بنانے والے کو کیفر انجام تک پہنچانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ جہاں بھی وائرل ویڈیو نظر آئے، وہاں کمنٹس میں بتائیں یہ جعلی ویڈیو ہے اور اس ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔اس موقع پر ڈکی بھائی نے صارفین سے مدد طلب کی اور جعلی ویڈیو بنانے والے کی معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے بلکہ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے ،اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…