پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان

datetime 27  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔مشی خان نے کہاکہ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔مشی خان نے کہاکہ میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔

مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سن میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔مشی خان نے ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔انہوں نے ابرار الحق کو مشورہ دیا کہ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا مت چھوڑیں۔مشی خان نے کہاکہ پارٹی (تحریک انصاف)چھوڑںے کے بعد ابرار الحق اور کچھ لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔مشی خان نے کہا کہ بڑے مزے کا ملک ہے ہمارا جہاں روز مزے مزے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، کوئی یونیفارم پہن رہا ہے تو کوئی کچھ کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…