پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد 3ہزار ماہانہ میں نوکری کرتی تھی، شویتا بچن

datetime 24  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکار امیتابھ اور جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ایک نرسری سکول میں بطور اسسٹنٹ ٹیچر ماہانہ 3000 روپے میں نوکری کرتی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شویتا بچن نندا نے اپنی بیٹی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ میں والدہ جیا بچن کے ہمراہ شرکت کی، اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بگ بی کی بیٹی، شویتا، ایک کنڈرگارٹن میں بطور اسسٹنٹ ٹیچر کام کر چکی ہے۔

شویتا بچن نے ماضی میں جھانکتے ہوئے پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے بعد محض 3 ہزار روپے ماہانہ میں جاب کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں ابھیشیک بچن سے ناصرف کالج میں بلکہ اسکول میں بھی کھانے پینے کے لیے پیسے لیتی تھی، جب آپ بورڈنگ سکول میں ہوتے ہیں وہاں کا کھانا اچھا نہیں لگتا تو باہر سے ہی خرید کر کھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دہلی میں تھی، مجھے ایک کنڈرگارٹن میں ایک اسسٹنٹ ٹیچر کی نوکری ملی تھی، میرے خیال میں یہ ایک صحیح فیصلہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…