پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شادی کی پیشکش کرنیوالوںکا دل سے شکریہ،نشو بیگم

datetime 22  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق اداکارہ نشو بیگم نے شادی کی پیشکش کرنیوالوںکا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، فی الحال شادی نہیں کر رہی، کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری شادیوں کے حوالے سے میڈیا پر بہت باتیں ہوئیں اور کافی تذکرہ کیا گیا، اب آج کل مجھے پتہ نہیں کیوں لوگ شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھیڑ بھی رہے ہیں۔نشو بیگم نے کہا کہ مجھے شادی کی پیشکش کرنے والوں میں بہت افراد سنجیدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا آپ نے تنہاء زندگی گزارنی ہے؟ یہ باتیں ہیں تو بڑی مزیدار قسم کی جو ہر عمر میں اچھی لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ غور کروں، میں کیا غور کروں، میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائوں گی، میڈیا شوبز کی خواتین سے متعلق زبردستی کہتا ہے کہ شادی ہوگئی شادی ہوگئی، میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گی۔نشو بیگم نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، وہ الگ بات ہے کہ وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی میں فی الحال شادی نہیں کر رہی، جو لوگ شادی کی پیشکش کررہے ہیں ان کا دل سے شکریہ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…