ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ثانیہ مرزاکی عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کر دی جو کہ اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔تفصیلات کیمطابق عاطف اسلم آج کل اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا ، پاکستانی گلوکار کو سننے کیلئے مداحوں کی بھاری تعداد پہنچ گئی جبکہ اس موقع سے شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فائدہ اٹھایا اور وہ بھی کنسرٹ میں موسیقی سننے پہنچ گئیں ۔ثانیہ مرزا نے عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ انتہائی خوبصورت تصویر بنائی اور اسے انسٹاگرام پر شیئر کی کیا جس کے ساتھ انہوں نے پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ’ اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ ‘ ۔ ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے ساتھ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔رواں سال 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، اس اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی طلاق کی تصدیق بھی کردی تھی، اْن کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…