بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گلوکارہ شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین پر تشدد

datetime 24  فروری‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)بتیاں بجائی رکھ دی اور چن میرے مکھناں کے گانے سے مشہور ہونے والی لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے جگت مارنے پر لائیو شو کے دوران کامیڈین شیری ننھا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔شازیہ منظور نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں گلوکارہ نے کامیڈین شیری ننھا کو ان کیساتھ نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔

شازیہ منظور نے کامیڈین کو تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ میں نے پچھلی بار بھی ان کی نامناسب جگت کو مذاق کہہ کر عوام کے سامنے پیش کیا تھا لیکن اس بار میں سنجیدہ ہوں، آپ خواتین کیساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟گلوکارہ نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تم مجھ سے ہنی مون کی بات کررہے ہیں، تم خواتین سے اس طرح بات کرتے ہو؟ تمہیں شرم نہیں آتی؟۔شازیہ منظور کا غصہ دیکھ کر میزبان محسن عباس حیدر نے کامیڈین شیری سے کہا کہ تم اپنے پاس سے جگتیں کیوں مارتے ہو؟ تمہیں کتنی بار بولا ہے کہ جو اسکرپٹ میں لکھا ہو صرف وہی بولا کرو۔

محسن عباس حیدر کی بات سن کر کامیڈین شیری نے روتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ غصہ کر گئی ہیں، ان کو معلوم ہے کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں، پھر بھی اس طرح غصہ کررہی ہیں۔شازیہ منظور کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں، کچھ صارفین نے کہا کہ گلوکارہ نے بالکل ٹھیک کیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں کامیڈین شیری ننھا کی عزت کرنی چاہیے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…