منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

راکھی ساونت عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

datetime 15  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے پاکستان ضرور آئیں گی۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر رکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں وہ عمران خان کے حق میں نعرہ لگا رہی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ وہ بھارت کی پہلی لڑکی ہیں جو سب کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دو جسے زبردستی بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے کے لیے پاکستان ضرور آئیں گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹوں سے وہ جیت جائیں گے اور میں دوبارہ عمرہ ادا کرنے جاں گی۔راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا ڈراما کوئین بھی عمران خان کے نام کیا، اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ پی ٹی آئی کو بہت سے ووٹ ملنے کے بعد بہت سے لوگ پاکستان میں ڈراما کر رہے ہیں۔ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ دکھ ہوتا ہے کہ شریف آدمی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، پوری عوام چاہتی ہے کہ پاکستان سے عمران خان وزیراعظم بنے۔اداکارہ راکھی ساونت کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…