جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

لیجنڈری امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں کی ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سابق بھارتی اداکارہ جیا بچن اور شوہر امیتابھ بچن مشترکہ طور پر 1,578کروڑ بھارتی روپے سے زائدکے اثاثوں کی مالک نکلے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اداکارہ جیا بچن نے بھارت میں 2024میں ہونیوالے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔کاغذات میں جیا بچن نے اپنے اثاثوں کی مالیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ طور پر 1,578کروڑ بھارتی روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

جیا بچن کی جانب سے دائر انتخابی حلف نامے کے مطابق مالی سال 2022-23ء کیلئے جیا بچن کی ذاتی اثاثہ جات 1,63,56,190روپے ہے، جبکہ امیتابھ بچن کی دولت اسی مدت کیلئے 273,74,96,590روپے بتائی جاتی ہے۔ان کی مشترکہ منقولہ جائیداد کی قیمت 849.11کروڑ روپے ہے، غیر منقولہ جائیداد کی رقم 729.77کروڑ روپے ہے، جیا بچن کا بینک بیلنس 10,11,33,172روپے ہے اور امیتابھ بچن کا 120,45,62,083روپے ہے۔جیا بچن کے کاغذات کے مطابق ان کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے کی قیمت کی گاڑی شامل ہے۔ اسی طرح امیتابھ بچن کے پاس 54.77 کروڑ روپے کے زیورات کا ایک شاندار مجموعہ اور 16 گاڑیاں ہیں، جن میں دو مرسڈیز اور ایک رینج روور شامل ہے، مجموعی طور پر ان گاڑیوں کی قیمت 17.66 کروڑ روپے ہے۔جوڑے کے مشترکہ اثاثوں میں مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادیں بھی شامل ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…