پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے موت کی پیشگوئی کرنے والا کمپیوٹر ایجاد کرنے کا دعویٰ کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک ایسا سْپر کمپیوٹر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بتا دے گا کہ کسی بھی شخص کو موت کب آئے گی؟۔ یہ دعویٰ ڈاکٹر سٹیون ہورنگ اور ان کی ٹیم نے کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا سْپر کمپیوٹر موت کے بارے میں 95 فیصد درست معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کمپیوٹر کی تیاری میں 30 سال کا عرصہ لگا۔ ماہرین نے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا اس کمپیوٹر میں منتقل کیا ہے تاکہ وہ کسی بھی بیماری کی درست تشخیص کرکے بتا سکے گی کہ وہ کب تک مر سکتا ہے۔ یہ کمپیوٹر ہر تین منٹ بعد مریض کا ڈیٹا لیتا رہتا ہے جس میں آکسیجن لیول، خون کے نمونوں کا ٹیسٹ، خون کا دباؤ اور دیگر معلومات جمع کرنا شامل ہے اور اس بنیاد پر ہی کمپیوٹر اپنے نتائج فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سْپر کمپیوٹر کی تیز رفتار تشخیص اور صلاحیت کی وجہ سے ممکنہ طور پر مریض کو بروقت بچایا جا سکے گا اور یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ آیا مریض قابل علاج ہے اور یہ بھی کہ اس کے مرنے کا وقت کیا ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…