منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران عباس نے بھارتی گانا گاکر پاکستان سے اظہارِ محبت کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔عام انتخابات کے لیے جہاں عوام پْرجوش نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں جبکہ کچھ اداکار تو اپنا کام چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے آبائی شہر کا رْخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ ڈال سکیں۔

اسی سلسلے میں معروف اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس گاڑی چلاتے ہوئے بالی ووڈ فلم ‘بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کا گانا ‘دیش میرے’ گنگنا رہے ہیں۔عمران عباس نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل  بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا یہ گانا گنگنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…