منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان نے شراب کی بوتل کو دم والا پانی بنادیا، رابی پیرزادہ

datetime 3  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان کی حالیہ وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے بعد راحت فتح علی خان نے کہا تھا کہ میں اس بوتل کی حقیقت بتانا چاہتا ہوں جس کا سب سوشل میڈیا پر مذاق بنا رہے ہیں کہ وہ کوئی دوسری بوتل تھی، اْس بوتل میں میرے پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا اور وہ بوتل اْس شاگرد سے کھو گئی تھی۔

وائرل ویڈیو کے بعد کئی مشہور شخصیات نے راحت فتح علی خان کے اپنے شاگرد کے ساتھ نامناسب رویے پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ گلوکار سے اپنی شہرت سنبھالی نہیں جارہی، اسی لیے صرف ایک بوتل کے پیچھے شاگرد پر بدترین تشدد کررہے ہیں۔اب سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اْنہوں نے راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ”میں گزشتہ دنوں سے راحت فتح علی خان کی ویڈیو دیکھ رہی تھی، شروعات میں اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میں اب میوزک انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوں تو اس انڈسٹری سے وابستہ فنکار میرے بولنے پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن پھر میرے ضمیر نے مجھے خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی”۔

اْنہوں نے کہا کہ ”میں آپ کو بتاتی چلوں کہ یہ بڑے گلوکار اپنے شاگردوں کو مفت میں رکھتے ہیں، یہ اپنے شاگردوں کو بمشکل ہی معاوضہ دیتے ہیں، یہ نامور گلوکار اپنے شاگردوں کو موسیقی سیکھانے کی لالچ دیکر ان سے اپنے گھر کے تمام کام کرواتے ہیں”۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ”جب کوئی گلوکار کنسرٹ کرتا ہے تو وہ کروڑوں میں معاوضہ لیتا ہے جبکہ وہ اپنے ان شاگرد موسیقاروں کو چند ہزار روپے ادا کرتا ہے اور یہ بڑے گلوکار اپنے شاگرد موسیقاروں کو عزت بھی نہیں دیتے ہیں”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…