منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ اقبا ل نے اپنی تعلیمی کامیابی سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت کے نام کردی

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے تعلیمی میدان میں اپنی کامیابی کو سابق شوہر کے نام کردیا۔رپورٹ کیمطابق بشریٰ اقبال نے 2 سال قبل جامعہ کراچی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال قبل جامعہ کراچی نے طالب علموں کے لیے کونووکیشن کا انعقاد نہیں کیا تھا اور شیخ الجامعہ نے اپنے آفس بلا کر ہی تمام طالب علموں کو اسناد دے دی تھیں۔

اب دو سال بعد جامعہ کراچی نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کونووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دیگر طالب علموں سمیت بشریٰ اقبال کو پی ایچ ڈی کی سند سے نوازا گیا، اس حوالے سے بشریٰ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا ہے۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ ”الحمدللہ! آج میں نے باضابطہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسٹر خالد عراقی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ”۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ ”میں یہ ڈگری اپنے پیارے مرحوم والدین اور اپنے سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت حسین کے نام کررہی ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی”۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…