بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی نوجوان کا ایک منٹ میں ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے پہچاننے کا منفرد ریکارڈ

datetime 29  جنوری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)20 سالہ پاکستانی نوجوان بلال الیاس جہانگیر نے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک منٹ میں 30 گانے پہنچان کر منفرد ریکارڈ بنا لیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا دیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق بلال الیاس جہانگیر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے ایک منٹ میں ان کے سب سے زیادہ گانے پہچان کر نیا ریکارڈ بنایا گیا۔بلال الیاس نے 2019 میں برطانوی شہری ڈین سمپسن کے ایک منٹ میں 27 گانے پہچاننے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانوں کی فہرست تیار کی گئی جس میں بلال کو بغیر کسی میوزک کے ہر گانے کے ابتدائی الفاظ سننے تھے اور معلوم کرنا تھا کہ یہ کون سا گانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانے ٹیلر سوئفٹ کی اپنی آواز میں نہیں بلکہ کسی اور انسان کی جانب سے بولے گئے تھے۔بلال کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بہترین طریقہ ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے کتنے بڑے مداح ہیں، وہ روزانہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے سنتے ہیں لیکن اس ریکارڈ کو کامیاب بنانے کے لیے انہوں نے 13 ہفتے تک تیاری کی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ گانے پہچان سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ کے گائے ہوئے گانے کے بجائے کسی دوسرے انسان کی آواز میں دھنوں کو پہچاننا مشکل تھا۔پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ تیاری کے دوران وہ نیند کے دوران بھی گانے کے بول گنگناتے رہتے تھے۔

یہ بلال کا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل ہے، انہوں نے اس سے قبل 2021 میں ایک منٹ میں جانوروں کی صرف آوازیں پہچان کر سب سے زیادہ جانوروں کی شناخت کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا اور پچھلے سال 2023 میں انہوں نے ایک منٹ میں امریکی گلوکار جسٹن بیبر کے سب سے زیادہ گانے پہنچاننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔تاہم بلال الیاس کہتے ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہنچاننے کا ریکارڈ ان کا سب سے پسندیدہ ریکارڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…