جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں۔دونوں سرکاری گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان کے استعمال کے لیے مختص ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے لیے ستمبر 2020 میں لگژری کار خریدی جس کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط کے مطابق چیف جسٹس کے لیے ایک بالکل نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی حکومت پنجاب نے دی، دونوں گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہائوس میں کھڑی ہیں۔خط میں کہا گیا کہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو دو دو گاڑیاں دی گئی ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو یہ لگژری گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے۔خط میں کہا گیا کہ آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پر غیر مناسب بوجھ ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ دونوں گاڑیاں فروخت کر کے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…