ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے بعد پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فی صد حصہ جھلس گیا۔گھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔

نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہل خانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ۔ پیٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…