جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔کسٹمز حکام کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی ہے، گولڑہ موڑ پر خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی، پکڑے گئے موبائل فونز کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام نے بتایا کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسپیشل جج سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک ہے اور ان ملزمان کے ذریعے اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…