اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج پر علیحدگی پسندوں کا گھات لگا کر حملہ،دواہلکارہلاک

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امپھال(این این آئی)بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں نے گھات لگا کر بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سے علیحدہ ہو کر اپنی آزاد ریاست کے قیام کی مسلح جدوجہد کرنے والے ایک گروپ نے منی پور میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔حملے میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کی گاڑی کو مکمل طور پر گولیوں سے بھون دیا۔

یہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی افسر کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور بھارتی فوجی افسر کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔علیحدگی پسند اقلیتی گروپ کے حملے میں بھارتی فوج کا افسر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کیا گیا اور علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ ریاست منی پور میں 3 مئی سے جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہوگئی جب کہ اس قبائل کے ایک دوسرے پر حملے بھی جاری ہیں اور فوجی اہلکاروں کو اغوا بھی کیا جا رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…