جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مسیح جوڑے نے اپنے بچے سمیت مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیح جوڑے نے اپنے بچے سمیت مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی طرز زندگی سے روشناس کرتے ہوئے ان کو اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی اور ان کے اسلامی نام تجویز کردیئے۔

اس موقع پر اہل اسلام نے نومسلم خاتون اور نوجوانوں کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ریجن کے علاقہ میانوالی کیمسیح جوڑے نے اپنے بچے سمیت مزہب عیسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا اور اس پر مکمل طور پر کار بند ہو کر خدمت انسانیت کے لئے کوشاں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عالم دین نے اسلام قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھنے پر نو مسلم جوڑے کو دین اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نوجوان کا اسلامی نام محمد قیصر فاطمہ اور خاتون کا اسلامی نام مہناز فاطمہ اور بچے کا اسلامی نام محمد عثمان تجویز کردیئیجبکہ عالم دین نے گواہان کی موجودگی میں انہیں کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی تعلیمات اور حکام الہی سے روشناس کیا اور کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لئے دینی تعلیم ضرور حاصل کریں۔

اس موقع پر موجود اہل اسلام نے نو مسلم جوڑے کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا میں شامل رہے جبکہ اہل اسلام نے ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر دین اسلام میں داخل ہونے والے نو مسلم جوڑے نے خدمت انسانیت کے ساتھ دین پر کاربند ہو کر دینی تعلیم کے حصول کے عزم کا بھر پور اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…