ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ ڈرسے سٹے آرڈکے پیچھے چھپ گئی ہے ،عمرا ن خان

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ چاراکتوبر کو اسلام آباد میں اب ڈی چوک پر الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ نہیں ہو گا۔اب 9اکتوبر کو لاہور میں الیکشن کمیشن کے خلاف بڑاجلسہ کریں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 11اکتوبر کو ڈی چوک میں پر امن احتجاج کیا جائے گا۔عمران خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن) ایک ہیں۔ اب لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں بھی حکم امتناعی لئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف بھی سٹے آرڈر کے ذریعے چار سال تک پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے۔ جو جج ان کیخلاف فیصلہ دے اسے فارغ کرا دیتے ہیں۔ کاظم ملک کو وزیروں نے جان کی دھمکیاں دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لڑائی سے بچنے کے لئے 9 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے، پھر اسلام آباد بھی جائیں گے۔   عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے حلقے سے انتخابات ہونے سے 11دن پہلے ن لیگ میدان سے بھاگ گئی۔مسلم لیگ ن کو پتہ تھا کہ لودھراں میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑ ی ہیں اور یہاں پی ٹی آئی کی جیتے گی اس لیے ن لیگ ضمنی انتخاب سے 11دن سٹے آرڈر لے کر سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ گئی۔ن لیگ کو میدان چھوڑ کر بھاگنے کی عادت ہے اور سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنا ن لیگ کی روایت ہے۔مسلم لیگ ن کوحکومت کا تجربہ نہیں بلکہ اقتدار میں آکر اپنے بزنس بڑھانے کا تجر بہ ہے۔عمران خان کاکہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب کی مہم خود چلاﺅں گا۔ڈر ہے کہ کہیں ن لیگ لاہور کا میدان چھوڑ کر بھی نہ بھاگ جائے۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید مید ان چھوڑکر بھاگنے کا الزام لگا تے تھے اب وہ خودکہاں ہیں ۔عمرا ن خان نے کہاکہ پنجاب حکومت پنجاب پولیس کے بغیرالیکشن نہیں لڑسکتی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کوسٹے آرڈرپرحکومت کرنے کامزہ آتاہے ۔عمران خان نے کہاکہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں اورمسلم لیگ(ن) کاہرحلقے میں ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔

مزید پڑھئے: تحریک انصاف نے گھٹنے ٹیک دئیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…