بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بچی فاطمہ کی فورنزک رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

خیرپور (این این آئی) رانی پور کے پیر کی حویلی میں جاں بحق ہونے والی بچی فاطمہ کے ساتھ ایک نہیں کئی افراد کی جانب سے زیادتی کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق رانی پور کے پیر کی حویلی میں جاں بحق ہونے والی بچی فاطمہ کی فرانزک رپورٹ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔طبی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی فاطمہ سے ایک نہیں کئی افراد نے زیادتی کی، جس کی رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ پنجاب بھیجے گئے سیمپل کی رپورٹ منفی آئی، لمس جامشورو لیبارٹری کی رپورٹ میں فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، اس رپورٹ میں بچی کیساتھ ایک سے زائدافرادکی جانب سے زیادتی کی نشاندہی کی گئی۔نگراں وزیرصحت نے دعوی کیا کہ غفلت برتنے پرایم ایس خیرپورسمیت دوافراد کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جاچکی ہے، تفتیش میں پیش رفت ہورہی ہے، منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

یاد رہے رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ بچی فاطمہ پھرڑو کی موت تشدد سے ہوئی ہے، سر اور سینے میں چوٹیں لگنے سے موت سبب بنی۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ تشدد کے بعد بچی کا علاج بھی نہیں کرایا گیا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی، بچی کے بازو پر بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نشانات پائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…