جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

انشورنس کمپنی شہری کو 45لاکھ کلیم کی رقم، 8سال کا منافع ادا کرے،صدر علوی

datetime 14  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو صارف کو45لاکھ روپے بمع 8سال منافع ادا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق صدرنے وفاقی انشورنس محتسب کے فیصلے کیخلاف انشورنس کمپنی کی اپیل مسترد کر دی۔کراچی کے شہری امتیاز احمد نے اپنی گاڑی کیلئے 45لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی لی، شہری نے گاڑی چھن جانے پر انشورنس کمپنی سے 45لاکھ کی رقم ادا کرنے کا کہا لیکن کمپنی نے گاڑی کی قیمت زیادہ بتانے کا بہانہ بنا کر انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

شہری نے وفاقی انشورنس محتسب سے رجوع کیا جس نے شہری کے حق میں فیصلہ دیا،انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف انشورنس کمپنی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی۔صدر مملکت نے انشورنس کمپنی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے معاملہ 8سال لٹکائے رکھا،شہری کی انشورنس کی رقم پر منافع کمایا، انشورنس کمپنی شہری کو45لاکھ کلیم کی رقم اور 8سال کا منافع بھی ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…