پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 14  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق15ستمبر سے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،15سے20 ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے اس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 15سے20ستمبرتک موسلادھاربارش متوقع ہے جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور ، شیخوپورہ میں بارش ہونگی۔16سے 18ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے

جبکہ 16سے 18ستمبر کو راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔دوسری جانب 17سے 19ستمبر کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے آندھی تیز ہوائوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ کے پیش نظرتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…