پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کی فوج نے آپریشن مکمل کر لیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی فوج نے یمنی سرحد کے قریب دو روز سے جاری آپریشن مکمل کر لیا ہے جس کے نتیجے میں 40 حوثی باغی ہلاک اور سیکڑوں دوسرے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق سعودی فوج نے اپنے جنوبی ریجن جازان میں واقع سرحدی گاو¿ں حثیرہ میں جمعرات کے روز اپنی اہم کارروائی مکمل کی۔ سعودی فوج نے یہ کارروائی چند روز قبل حوثی باغیوں اور ری پبلیکن گارڈز کے جنگجوو¿ں کی جانب سے حثیرہ گاو¿ں پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنانے کی غرض سے شروع کی تھی۔ یمنی باغیوں نے ماہر نشانچی، کاٹیوشا اور ھاون راکٹ اپنی دراندازی کو کامیاب بنانے کے لئے استعمال کئے۔یمنی باغیوں نے اپنی سرحدی کارروائی کی منصوبہ بندی خودکش حملے کی طرز پر کر رکھی تھی ان کا ایک دستہ سرحدی علاقے میں سعودی عرب کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بناتا ¾ بعد میں باغیوں کے پشتی بان ماہر نشانچی اور دیگر ساتھ کاٹیوشا اور ھاون راکٹوں شدید طرز کا حملہ کرتے تاہم ان کا یہ حملہ سعودی فوج کی بھرپور دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوا۔سعودی فورس کے آپریشن کے پہلے روز ہی دسیوں یمنی باغی ہلاک ہوئے اور دیگر دم دبا کر فرار پر مجبور ہوئے تاہم اگلے روز وہ دوبارہ حملہ آور ہوئے، سعودی فوج نے اپنی حکمت عملی کو دہراتے ہوئے انہیں ایک مرتبہ پھر پسپائی اور ہزیمت پر مجبور پر کر دیا۔سعودی فوج نے اپنی دفاعی کارروائی میں دن کے وقت مختلف دہانے کا توپخانہ استعمال کیا جبکہ رات کے وقت اپاچی ہیلی کاپٹر سرحدی پٹی کی نگرانی اور حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے جس کے نتیجے میں 40 حوثی مارے گئے اور دوسرے سیکڑوں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔منحرف ری پبلیکن گارڈز اور حوثی ملیشیا نے اس لڑائی میں مختلف جنگی حربے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ماہر نشانچیوں نے خود کو مٹی میں لت پت کر لیا اور سعودی فوج کو دھوکا دینے کے لئے نقلی فوجی بھی کھڑے کر رکھے تھے تاکہ سعودی عرب کے فوجیوں کی توجہ اپنے اصل ہدف سے ہٹائی جا سکے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…