واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے خط میں اٹارنی جنرل سے مطالبہ کیاہے کہ اسکول میں مسلمان طالب علم احمد کی گرفتاری کی تحقیقات کرائی جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے 26ارکان نے خط میں کہاکہ مذہب یا نسل کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی فرد کو ہراساں کرنا جرم ہے اور امریکا میں اسکول کے اندر طالب علم کو محض اس بنیاد پر گرفتار کرنا کہ وہ مسلمان ہے اور کی بنائی ہوءگھڑی بم ہے س سے بھی زیادہ جرم ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی حکمران جماعت ڈیمو کریٹ پارٹی اور ری پبلکن کے چھبیس ارکان نے وفاقی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ کو خط لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ احمد کی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔