اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت عارف علوی چاہتے ہیں کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، صدر مملکت نے تنخواہ میں دو اضافے مانگے ہیں جن میں سے پہلے کا اطلاق یکم جولائی 2021ء سے ہونا چاہئے جبکہ دوسرے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہونا چاہئے۔ فی الوقت صدر کی ماہانہ تنخواہ 8؍ لاکھ 46؍ ہزار 550؍ روپے ہے جس میں وہ دو مراحل کا اضافہ چاہتے ہیں جس کے تحت جولائی 2021ء سے ان کی تنخواہ 10؍ لاکھ 24؍ ہزار 325؍ روپے جبکہ جولائی 2023ء سے ان کی تنخواہ 12؍ لاکھ 29؍ ہزار 190؍ روپے ہو جائے گی۔