ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سائفر مقدمہ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے پر بھی رہائی ممکن نہیں

datetime 29  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سڑکٹ جیل اٹک میں توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والے اسیر سابق وزیر اعظم و چیرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ برقرار ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اگر ضمانت منظور بھی ہوگئی تو اْن کی اٹک جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سائفر کنٹینٹ ،آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی سمیت نو مئی ضمانتیں منسوخی کے معاملے میں ریلیف ملنے کی صورت میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی ڈسڑکٹ جیل اٹک سے فوری رہا نہیں ہوسکیں گے ،سائفر کنٹینٹ آڈیو لیک و گمشدگی کیس میں عدالت سے ضمانت کرانا ہوگی۔

دوسری جانب چیرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے سینئر وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 10/1 پابند کرتا ہے کہ کسی فرد کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے اسکو آگاہ کیا جانا اور 24 گھنٹے کے اندر عدالت پیش کیا جانا ضروری ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے اگر سائفر کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے تو آگاہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف ائی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے سائفر کنٹینٹ آڈیو لیک و گمشدگی معاملے پر سابق سیکرٹری داخلہ کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس پر تفصیلی انکوائری کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو براہ راست نامزد کیاگیا جبکہ سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین کرنے کا تحریر کیاگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کیس میں گرفتار ہیں اور تین تین روزہ مجموعی طو رپر چھ دن کا ریمانڈ مکمہ ہونے کے بعد مزید دو روزہ ریمانڈ پر ایف ائی اے کی تحویل میں زیر تفتیش ہیں جبکہ ایف ائی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم ڈسڑکٹ جیل اٹک میں اسیر چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی باقاعدہ شامل تفتیش کرکے وہاں ان سے تفتیش کے دو سیشن کرچکی ہے۔تفتیش کے دوان چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کنٹینٹ و آڈیو لیک سمیت سائفر مسودے کی گمشدہ کاپی کے متعلق تفتیش کرکے بیان ریکارڈ کیا گیا۔

ایف ائی اے کے سینئر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر بتایا کہ چونکہ چیئرمین پی ٹی آئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف ائی اے میں درج مقدے میں بھی باقاعدہ شامل تفتیش کیے گئے ہیں لہذا انکی گرفتاری بھی اس مقدمے میں ڈل چکی ہے اس لیے اگر توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوبھی جاتی ہے اور نو مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں منظور کرلی جاتی ہیں تب بھی وہ رہا نہیں ہوسکتے تاہم جب تک چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں ضمانت نہیں کرالیتے اسوقت اٹک جیل سے انکی رہائی ممکن نہیں ہوسکتی ادھر اس حوالے سے پی ٹی آئی و چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے وابسطہ سینئر وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل ٹین ون کے تحت کسی فرد کو کسی مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے یا گرفتاری ڈالی جاتی ہے تو اسکو آگاہ کرنا لازمی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ابھی نہ تو کچھ بتایاگیا نہ لیگل ٹیم کو جبکہ ایسی صورت میں گرفتار کیے گئے شخص کو چوبیس گھنٹے میں عدالت پیش کیا گیا جبکہ قانون کے مطابق یہ ضروری ہے اور کسی نئے مقدمے میں چیرمین پی ٹی آئی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…