پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر کی اوقات نہیں کہ صدر کے بلانے پر ملاقات نہ کرے، اعتزاز احسن

datetime 29  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے صدر سے ملاقات نہ کرنے پر کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی اوقات نہیں کہ صدر کے بلانے پر ملاقات نہ کرے۔

ایک انٹرویومیں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے جنرل الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا انتخابات میں تاخیر پر اعتراض درست ہے، حلقہ بندیوں کو انتخابات میں تاخیر کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے، الیکشن 90 دن کے اندر ہونیچاہئیں، آئین میں واضح ہے90 دن کے دائرے سے باہر نہیں جانا، 91 ویں دن الیکشن ہونا غیر آئینی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے ملاقات کرنی چاہئے، آرٹیکل 48 میں لکھا ہے صدر اسمبلی تحلیل کرے تو 90 دن میں الیکشن ہوگا، آئین سے متضاد قانون کی کوئی اہمیت نہیں۔

آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہاکہ ”یہ چیف الیکشن کمشنر کی اوقات نہیں کہ صدر کے بلانے پر ملاقات نہ کرے”۔پارٹی سے اختلافات کی خبروں سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پیپلزپارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو اس کا ساتھ دیتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں ہمیشہ بلایا جاتا ہے، میں اکثر اجلاس میں ویڈیو لنک پر شرکت کرتا تھا، اس بار کراچی میں اجلاس میں شرکت کی۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کبھی مجھ سے سوال نہیں کیا، پارٹی میں کچھ لوگ میرے خلاف ضرور ہیں، سیاست میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آپ مسلم لیگ (ن) نہ سمجھیں، پیپلزپارٹی سب کیلئے کھلا دل رکھتی ہے، لطیف کھوسہ کا پارٹی میں کلیدی عہدہ ہے، لطیف کھوسہ پر بھی کسی نے اعتراض نہیں کیا، ہم وکیل ہیں، اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…