ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

140یونٹ کا95 ہزاربل، 82سالہ واحد کفیل پریشان

datetime 28  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حبیب آباد(این این آئی)پتوکی ایک کمرے پر مشتمل خستہ حال گھر میں چلنے والے ایک پنکھے اور ایک بلب کا 140 یونٹ کا 95000بل دیکھ کر گھر کا 82 سالہ بیمار کفیل شدید پریشان ہے 50 سالہ بلڈ کینسر کے مریض بیٹے کی اور اپنی دوائی نہیں لی جاتی بل کہاں سے دوں ۔پتوکی انتہائی خستہ حال گھر میں رہنے والے بابا جی جن کی عمر 82سال ہے اپنے 50سالہ کینسر کے مریض بیٹے کیساتھ رہتے ہیں گھر کا خستہ حالت اور بکھرا ٹوٹا پھوٹا سامان بابا جی کی غربت کی داستان سنا رہا ہے بابا جی کو اس گھر میں چلنے والے ایک پیڈسٹل فین اور بلب کا بل 95000روپے آ گیا ہے یعنی 140یونٹ اور 95000بل۔

بابا جی بل دیکھ کر چکرا کر رہ گئے ،بابا جی کا کہنا ہے کہ 22سال سے ان کا بیٹا بلڈ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہا ہے خود بھی جسم درد اور سانس لینے کی بیماریوں کا شکار ہیں پتا نہیں کیسے لوگوں کی مدد سے دوائیوں کا انتظام کرتے ہیں تو اتنا بل کہاں سے جمع کروائیں۔بابا جی نے کہا کہ حکومت ان کی آخری عمر کی سانسیں لینا آسان کرے ،مہربانی کر کے بجلی بل ٹھیک کر کے ریلیف دیا جائے ورنہ پھر واپڈا اہلکار میٹر کاٹ لیں ،اتنا بل ادا کرنے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…