اسلام آباد(نیوزڈیسک )آسمان گرا نہ زمین پھٹی ، جائیداد کی خاطر بدبخت نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ فرید نگر پولیس نے کارروائی کرکے جائیداد کے تنازع پر ساتھی کے ہمراہ بوڑھے والد پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا تھانہ فرید نگر کے علاقہ گلشن کالونی میں بدبخت اور نافرمان بیٹے فہد رسول نے اپنے ساتھی طیب کے ہمراہ جائیداد نام نہ لگانے پر اپنے بوڑھے حقیقی والد غلام رسول کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر کے نعش نہر میں پھینکنے کی دھمکیاں دیں افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے تھانہ فرید نگر پولیس کو فوری طور پر ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا.
تھانہ فرید نگر پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا.تھانہ فرید نگر پولیس نے تشدد کا شکار غلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے . ڈی پی او طارق ولایت گلشن فرید کالونی میں بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا شکار بزرگ غلام رسول کی مزاج پرسی کے لِئے انکے گھر پہنچ گئے،متاثرہ بزرگ کو گلے لگایا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔