اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے سر بمہررپورٹ چیف جسٹس آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کے ایک اہلکار کے مطابق ’مجرم عمران خان کو جیل مینوئیل، رولز اور قانون کے مطابق تمام سہولیات دی گئی ہیں۔‘اہلکار کے مطابق اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’مجرم کو ان کی فرمائش پر دیسی گھی میں تیار دیسی چکن بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ انھیں دیسی گھی میں بنایا مٹن بھی دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں رپورٹ پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات نے جمع کروائی تھی جسے اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے سربمہر سپریم کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے۔اہلکار کے مطابق ’تاہم یہ تمام کھانا جیل میں ہی تیار ہوتا ہے اور مجرم کی فرمائش پرفراہم آئٹمزآن پیمنٹ( قیمت پر) فراہم کیے جاتے ہیں۔ منرل واٹر بھی پیمنٹ کے عوض دیا جاتا ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کوجیل کے سامنے کوریڈورمیں چہل قدمی اجازت ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکار کے مطابق ’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، جو کہ توشہ خانہ کیس میں تین سال کی سزا کاٹنے کے لیے جیل میں ہیں، کواٹک جیل میں بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کٸی گئی ہیں۔‘اہلکار کے مطابق کیونکہ جیل میں سی اور بی کلاس موجود ہی نہیں تاہم عمران خان کو بہتر کلاس کی سہولیات فرا